Aaj News

صارفین کیلئے بری خبر: بجلی مزید کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )اور کے الیکٹرک کی جانب سے درخواستیں نیپرا میں دائر کر دی گئی۔
Published 21 Jul, 2022 11:23am

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے ایک بار پھر بری خبر آگئی، فی یونٹ قیمت میں تقریبا 12 روپے اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )اور کے الیکٹرک کی جانب سے درخواستیں نیپرا میں دائر کر دی گئی۔

مزید پڑھئیں: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی11 روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،نیپرا سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔

nepra

Islamabad

Electricity Tariff

CPPA

K-Electric