Aaj News

ملک میں امریکی ڈالر بے قابو، 226.81 روپے پر بند

ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر 226 روپے 81 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے
Updated 21 Jul, 2022 05:01pm

امریکی ڈالر نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہی روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر 226 روپے 81 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 15 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 228 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کی قیمت دو روپے 96 پیسے اضافے سے 224 روپے 92 پیسے ہوگئی تھی۔

SBP

karachi

State Bank Of pakistan

dollar rates