Aaj News

پنجاب ضمنی انتخابات: ریحام نے عمران خان کی جیت کی 3 وجوہات بتا دیں

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے
Published 20 Jul, 2022 03:47pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کی تین اہم وجوہات بیان کی ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں ریحام نے لکھا کہ “پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے”۔

ریحام نے تحریک انصاف کی جیت کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور، کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا، یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر ، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک اور پیغام میں ریحام نے تحریک انصاف کو “تحریک انتشار” قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ “تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انتشار جانتی ہے ان کی “فارن” اور “فوراً” فنڈنگ دونوں ممنوعہ ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

دیگر نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی، جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

urdu