Aaj News

ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 221 روپے کی بلند ترین سطح پرجاری ہے۔
Updated 19 Jul, 2022 07:30pm

کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپے کی قدر مزید گراوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 79 کا ہوشربا اضافے کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 221 روپے 99 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 11 روپے چار پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 224 روپے ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 215 روپے 20 پیسے ریکاڑڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 15 جولائی بروز جمعے کو انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

karachi

State Bank Of pakistan

dollar rates

Open Market