صادق آباد میں کشتی الٹنے کا واقعہ، مزید 16 لاشیں نکال لی گئیں

Published 18 Jul, 2022 05:06pm
By

صادق آباد میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی اُلٹنے کا واقعہ مزید افسوس ناک موڑ اختیار کر گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سندھ سے مزید 16 لاشیں نکال لی ہیں، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تمام خواتین ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں 50 سے 70 افراد سوار تھے، فی الحال مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.