شیخ رشید آڈیو لیک معاملے کے کردار جلیل شرقپوری کا ردعمل سامنے آگیا

Updated 17 Jul, 2022 04:58pm
By

آڈیو لیک معاملے پر جلیل شرقپوری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

جلیل شرقپوری نے آڈیو لیک ہونے کے بعد شیخ رشید پر ہی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ شیخ رشید کی ہی آواز ہے تو یہ ایک منصوبہ کے تحت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح خان صاحب کو بہت پہلے بتایا تھا علیم خان دو نمبر آدمی ہے، اسی طرح قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی اور عمران خان کا دشمن ہے۔

جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں کا فون آیا کہ شیخ رشید نے پیمنٹ کی بات کی، یہ سب کچھ کسی کے کہنے پر کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شیخ رشید کا نہ مجھ سے تعلق ہے اور نہ کوئی جان پہچان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.