Aaj News

نجی کمپنی کو ایف سی جیسی وردی، معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کراؤں گا: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملے کی اعلی سطح پرتحقیقات کراؤنگا، کمپنی نےایف سی کے ریٹائرڈملازم رکھے ہوئے ہیں
Published 17 Jul, 2022 04:03pm

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے نجی کمپنی بنائی ہوئی ہے، نجی کمپنی کو ایف سی جیسی وردی پہنائی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملے کی اعلی سطح پرتحقیقات کراؤنگا، کمپنی نےایف سی کے ریٹائرڈملازم رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی کام میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا نے شیخ رشید کی آڈیولیک کی ہے، گل زمان چوہدری پرویزالہی کا فرنٹ مین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ جلیل شرقپوری نے پیسے لیے ہونگے۔

Islamabad

federal government

Rana Sanaullah

PML-N