تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو شہباز گل گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ نے شہباز گل کے گرفتاری کے معاملے پر کہا ہے کہ ان کے ساتھ مسلح افراد موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے بتایا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل امن عامہ خراب کرنے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے، سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Aaj English












Comments are closed on this story.