پانی میں گرفت کو مضبوط بنانے والا انوکھا دستانہ

Published 17 Jul, 2022 01:46pm
By

آکٹوپس کے بازوؤں کی مضبوط گرفت سے متاثر ہوکر انجینئرز نے پانی میں کسی بھی شے پر گرفت برقرار رکھنے والا دستانہ تیار کیا ہے۔

یہ انوکھا دستانہ ورجینیا ٹیک کے اسسٹنٹ پروفیسر مائیکل بارٹلیٹ کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔

تیارکردہ دستانے کا نام ‘اوکٹا-گلوو’ ہے، جو زیرِ آب اشیاء پر گرفت کو سخت بناتا ہے۔

واضح رہے کہ آبی مخلوق آکٹوپس کے بازوؤں میں غدود تیزی کے ساتھ فعال ہوتے ہیں، جومضبوط گرفت فراہم کرتے ہیں۔

آکٹوپس اپنے بازوؤں کی مضبوطی کی وجہ سے کسی بھی شے کو اس طرح پکڑتے ہیں کہ انہیں چھڑایا جانا مشکل ہوتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.