Aaj News

شفقت محمود کی چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

پولیس نے25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کئے تھے
Updated 16 Jul, 2022 05:21pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود کی 19جولائی تک عبوری ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔

سیشن کورٹ سے شفقت محمود کی 3 مقدمات میں27 جولائی تک عبوری ضمانت الگ الگ مقدمات میں 50 ہزارکے مچلکوں کےعوض منظور کی ہے۔

عدالت نے پولیس کو شفقت محمود کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کئے تھے۔

urdu