Aaj News

گال ٹیسٹ کا پہلا روز، شاہین بولرزنے سری لنکن بیٹنگ لائن کی کمرتوڑ دی

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنزمیں سری لنکا آسان حریف نہیں ہے، کوشش ہوگی بہتر پرفارم کریں
Updated 16 Jul, 2022 01:38pm

گال ٹیسٹ کے پہلے روز قومی بولرز نے آئی لینڈرز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

پاکستان کی جانب سے ایک سو تین کے اسکور پر چھ وکٹس گرائی گئیں۔

شاہین آفریدی کی تین اور کم بیک میچ میں یاسرشاہ کی دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سری لنکا کے شہر گال میں ہوا جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنزمیں سری لنکا آسان حریف نہیں ہے، کوشش ہوگی بہتر پرفارم کریں۔

سری لنکا گال میں دو متضاد نتائج کے بعد پاکستان سیریز میں داخل ہوا ہے۔

مذکورہ ٹیسٹ سیریز 2021-2023 کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے تحت کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پچھلی دہائی کے وسط تک، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سالانہ بنیادوں پر ٹیسٹ سیریز کھیلی جاتی رہی ہیں۔

دونوں ممالک کی ٹیموں کا اکثر آپس میں مقابلہ ہوتا تھا اور زبردست تیاری کی جاتی تھی۔

cricket

PCB