آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان
By
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی رولنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کی روشنی میں آئینی وقانونی امورپربات چیت ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزراء کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
تاہم وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.