ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Published 14 Jul, 2022 08:45pm
By

پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار 50 روپے سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ یکدم ایک ہزار 50 روپے کمی کے بعد فی تولہ 1 لاکھ 41 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 901 روپے گراوٹ سے ایک لاکھ 21 ہزار 13 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر کو جھٹکا لگنے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 706 ڈالر پر آگیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.