Aaj News

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان متوقع

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت 15 جولائی کا انتظار نہیں کرے گی اور آج (14 جولائی) تیل کی قیمتوں میں کمی کرے گی
Updated 14 Jul, 2022 05:27pm

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آج رات سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو اوگرا کی جانب سے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو حکومت کے اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

حکومت کا یہ اعلان اس دن سامنے آیا ہے جب آئی ایم ایف نے کہا کہ اس نے مشترکہ ساتویں کے اختتام کے لیے پاکستان کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت 15 جولائی کا انتظار نہیں کرے گی اور آج (14 جولائی) تیل کی قیمتوں میں کمی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی عوام کیلئے فوری ریلیف کا اعلان کرنا چاہتے ہیں، عوام نے مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہو کر مہنگائی کا بوجھ اٹھایا اور اب ہم ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

اوگرا نے اپنی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کمی کی سفارش کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں سے نمایاں کمی ہوئی ہے۔

OGRA

Petroleum products

Miftah Ismail

Govt

Petrol Diesel Price