Aaj News

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے پہلے سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے
Published 14 Jul, 2022 09:53am

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے دور صدارت کے دوران مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر گزشتہ روز اسرائیل پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ان کا استقبال اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ، نگراں وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور نامزد وزیراعظم یائرلاپیڈ نے کیا۔

اسی اثنا میں صدر بائیڈن اور اسرائیلی حکام نے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں “اسرائیل کے انضمام کو آگے بڑھانے” اور امریکا اسرائیل کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن کا اسرائیل کا دسواں دورہ ہے لیکن صدرامریکا کی حیثیت سے ان کا پہلا دورہ ہے جبکہ چار روزہ دورے میں امریکی صدراسرائیلی، فلسطینی اورسعودی عرب کے حکام سے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ر مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کےبعد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

Israel

Saudi Arabia

Joe Biden

Middle East