اسلام آباد میں بارش کے بعد تغیانی: ’اس پر کسی نے نسل پرستانہ اعتراضات نہیں اٹھائے‘

Published 14 Jul, 2022 07:01am
By

سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک علاقے میں بارش کے باعث ہونے والی تغیانی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس پر بختاوہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس پر کسی نے وہ نسل پرست اعتراضات نہیں اٹھائے جیسے سندھ میں بارش کے وقت سامنے آتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کے سابق مشیر میڈیا عمر قریشی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں پانی سے بھری سڑک پر ایک گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر انہوں نے ’لیک اسلام آباد‘ یعنی اسلام آباد میں جھیل کا کیپشن لکھا ہے۔

اس پر بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ قدری آفات اور تباہی کے گرد چلنے والے بیانیے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی بھی شہر اس سطح کی بارش برداشت نہیں کرسکتا جتنی کراچی میں ہوئی۔ (انڈیا کے شہر) ممبئی میں چھ گھنٹوں کے دوران 44 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کراچی میں صرف تین گھنٹوں کے دورانیے میں 127 ملی میٹر بارش ہوئی۔۔۔‘

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.