Aaj News

کراچی پولیس نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو بے گناہ قرار دے دیا

پولیس نے بدھ کو بابر غوری کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کر دی گئی
Published 13 Jul, 2022 06:08pm

کراچی: شہر کی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ابے غوری کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

پولیس نے بدھ کو بابر غوری کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 20 منٹ میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ بابر غوری 4 جولائی کو امریکہ سے کراچی پہنچے جہاں انہیں سیکورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

اگلے روز، سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

karachi

MQM

Babar Ghauri