Aaj News

سابق انگلش ویمن کرکٹر کی محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ، ویڈیو وائرل

سابق انگلش ویمن کرکٹرسارہ ٹیلر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں محمد رضوان کیچ لینے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
Published 13 Jul, 2022 02:29pm

انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

سابق انگلش ویمن کرکٹرسارہ ٹیلر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں محمد رضوان کیچ لینے کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

سارہ ٹیلر نے اپنے ٹوئٹ میں محمد رضوان کو محنتی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ رضوان کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

ساتھ ہی سابق ویمن کرکٹر نے محمد رضوان کو اپنا بھائی کہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسیکس کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔

cricket

london

mohammad rizwan

sarah taylor

wicketkipping