Aaj News

اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی

کالی گھٹاوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
Published 13 Jul, 2022 01:38pm

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، صبح ہونے والی بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

کالی گھٹاوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد میں 140 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان واسا نے کہا ہے کہ عملہ و مشینری فیلڈ میں موجود ہے جو نکاسی آب کیلئے کوشاں ہے۔

rawalpindi

Islamabad

Heavy rain

WASA