Aaj News

عمران خان کو پنجاب کے لوگوں کی ترقی ہضم نہیں ہوتی: مریم نواز

مریم نواز نے چنیوٹ موڑ پر بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور شیر کو جتائیں
Published 12 Jul, 2022 08:47pm

پاکستان مسلم لیگ نواز کا منگل کو جھنگ میں پاور شو ہوا جس میں پارٹی کی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا جھنگ میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت جھنگ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دے گی۔

مریم نواز موٹروے انٹر چیج چراغ آباد سے جھنگ پہنچیں جہاں انہیں ریلی کی شکل میں گوجرہ موڑ لایا گیا جہاں انہوں نے پہلا خطاب کیا۔

مریم نواز نے چنیوٹ موڑ پر بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور شیر کو جتائیں۔

’عمران خان جھوٹا اور چور ہے اس لئے اسے 17 جولائی کو شکست فاش ملے گی۔ وعدہ کرتی ہوں کہ جھنگ میں ترقی کے ڈھیر لگا دیں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’عمران خان کو پنجاب کے لوگوں کی ترقی ہضم نہیں ہوتی یہ چاہتا ہے کہ ایک بار پھر فرح گو گی کو پنجاب پر مسلط کرے۔‘

Maryam Nawaz

imran khan

punjab

PML-N

Jhang