Aaj News

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل جب کہ سرینگر گاندربل پلواما کے اضلاع میں تین مکان اور چار گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں
Published 11 Jul, 2022 08:42pm

مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو ان کی جائیداد سے بے دخل کرنے کی مہم جاری ہے، مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما کے علاقے وندک پورا میں قابض بھارتی افواج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل جب کہ سرینگر گاندربل پلواما کے اضلاع میں تین مکان اور چار گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔

Pulwama

India-occupied Kashmir