Aaj News

راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گُھس کر فائرنگ، خاتون جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی میں دھمیال کےعلاقہ میں پیش آیا، زخمیوں میں خاتون کی والدہ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے
Updated 10 Jul, 2022 05:46pm

راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گھُس کر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ چار افراد زخمنی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی میں دھمیال کےعلاقہ میں پیش آیا، زخمیوں میں خاتون کی والدہ، دو بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جب کہ واقعے کی تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

rawalpindi

firing incident