Aaj News

ملک بھر میں عیدالاضحٰی آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

پاکستان میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں
Updated 10 Jul, 2022 07:35pm

پاکستان بھر میں آج عید قربان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں۔

فیصل مسجد اسلام آباد، بادشاہی مسجد لاہور، لیاقت پارک کوئٹہ اور عید گاہ کراچی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کر دی گئی جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگئ گئیں۔

نمازِ عید کے موقع پر ملک بھر میں نمازیوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں نماز عید ادا کردی گئی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر اجتماعات میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Pakistan

Eid

azad jammu and kashmir