Aaj News

شہباز گل کا احسن اقبال پر جملے کسنے کے واقعے کا دفاع

لوگوں کو چائے چھوڑنے کا مشورہ دینے والے خود برگر کھانے چلے گئے، میں نے سیاسی سوال کیا مگر احسن اقبال نے ذاتیات پر حملے کردیئے
Published 09 Jul, 2022 08:28pm

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو گزشتہ روز کے واقعہ پر جواب دیا کہ آپ چور ہیں تو آپکو چور ہی کہیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران شہباز گل نے احسن اقبال پر جملے کسنے کے واقعے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آپ چور ہیں تو آپ کو چور ہی کہیں گے، کیا آپ کو اس کے بجائے حاجی ثنا اللہ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چائے چھوڑنے کا مشورہ دینے والے خود برگر کھانے چلے گئے، میں نے سیاسی سوال کیا مگر احسن اقبال نے ذاتیات پر حملے کردیئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو آئندہ الیکشن میں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی، اگر کسی کو چور کا لفظ پسند نہیں تو بتادیں کہ کس نام سے پکارا جائے۔

pti

Ahsan Iqbal

imran khan

shahbaz gill