Aaj News

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی

ہارٹ آف اسٹون کی کوئی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن یہ افواہ ہے کہ یہ خواتین کی زیر اثر تھرلر ہے
Published 09 Jul, 2022 07:45pm

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ پروڈکشن ‘ہارٹ آف سٹون’ کی شوٹنگ مکمل کر لی۔

دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کیپشن میں اپنے ساتھی اداکاروں، ہدایت کاروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کے نیچے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے والی محبت اور دیکھ بھال کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔

ہارٹ آف اسٹون کی کوئی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن یہ افواہ ہے کہ یہ خواتین کی زیر اثر تھرلر ہے۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ مبینہ مایا سنگھ نامی بھارتی نژاد امریکی انٹیلی جنس آپریٹو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

hollywood

Bollywood actress

Alia Bhatt