Aaj News

اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے مرد نہیں دیتے، ارمینا خان

ارمینا خان نے عرب ممالک تین خواتین کے بہیمانہ قتل پر غصے کا اظہار کیا
Updated 09 Jul, 2022 04:13pm

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمینا خان نے کہا کہ “جب آپ خواتین کو دوسرے درجے کا شہری بننے کی اجازت دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ اسلام تو خواتین کو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان “حقوق” کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

اداکارہ نے کہا کہ خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ آپ کواب ثبوت کے طور پر صنف پر مبنی تمام تشدد کے واقعات کو دیکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ عرب ممالک مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں ایک ہفتے کے دوران تین خواتین بہیمانہ قتل کیا گیا ہے۔

Pakistan

women's rights

Armeena Khan