Aaj News

گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج

‏اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پرمسافروں نے بطور احتجاج ٹرین کو ٹریک کر روک دیا، ٹکٹس کے پیسے واپس ملنے پر مسافروں نے احتجاج ختم کردیا۔
Published 08 Jul, 2022 11:56am

‏اسلام آبادکے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پرمسافروں نے احتجاج کیا اور ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ لینےکے باوجود ٹرین میں سیٹس نہیں ملیں۔

ریلوے اسٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نےموقع پر پہنچ کرمسافروں کوٹرین سے اتارا اورٹریک سے ہٹایا۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کوٹکٹس کے پیسے واپس کردیئےگئے ہیں، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پرٹرین کوروانہ کیا گیا۔

Islamabad

Train

golra railway station

passenger protest