Aaj News

دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ کیس:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ضمانت منظور

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی 5ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
Published 07 Jul, 2022 02:46pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ضمانت منظور کرلی۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی نے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی 5 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک میں پہلی بار کسی صوبے کے وزیراعلیٰ پرمقدمہ درج کیا گیا، وزیراعظم نفسیاتی مریض ہیں جو کپڑے بیچ کرآٹا دینے کا کہتے ہیں۔

محمود خان نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جائدادیں باہرہیں،انہیں عوام کا کچھ احساس نہیں ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت امریکا کی سپورٹ کے بل بوتے پر آئی ہے ،حکومت نا اہل ہے، ان کے ساتھ بیٹھا ہوں اور نہ بیٹھوں گا۔

Islamabad

cm kpk

mehmood khan

court