Aaj News

خیبر: تحصیل باڑہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 3 پولیس اہلکار زخمی

تحصیل باڑہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
Published 07 Jul, 2022 02:39pm

خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ اکاخیل ماترے کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم تحصیل باڑہ میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

firing

Khyber Pakhtunkhwa

police

Polio