Aaj News

ٹک ٹاکر بیوی ہی اپنے شوہر کی قاتل نکلی

ٹک ٹاکر بیوی نے اپنے ساتھی سے شادی کرنے کے لیے شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کرڈالی
Published 07 Jul, 2022 03:27pm

سیالکوٹ میں ایک ماہ پہلے ہونے والے دوران ڈکیتی اندھے قتل میں ٹک ٹاکر بیوی ہی اپنے شوہر کے قتل میں شریک پائی گئی۔

تھانہ اگوکی کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے دوران ڈکیتی خلیل احمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے اس نے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔

تاہم خاتون نے شادی کرنے کیلئے رضوان عرف زین کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا۔

پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی سمیت فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

TikTok

Murder

Sialkot