Aaj News

مردان: چمتار پولیس چوکی کے گیٹ پربم دھماکا، پولیس حولدار شہید

مردان کے تھانہ صدر کی چوکی رینگ روڈ پر واقع چمتار پولیس چوکی کے گیٹ پر نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 35 سالہ پولیس حوالدار مقصود شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
Updated 07 Jul, 2022 01:42pm

مردان میں چمتار پولیس چوکی کے گیٹ پر نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس حوالدار شہید جبکہ 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مردان کے تھانہ صدر کی چوکی رینگ روڈ پر واقع چمتار پولیس چوکی کے گیٹ پر نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 35 سالہ پولیس حوالدار مقصود شہید جبکہ 3پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چوکی انچارچ سہیل خان بھی شامل ہیں ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی باری نفری موقع ہر پہنچ گئی ،جاں بحق اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

breaking news

Mardan