Aaj News

کراچی میں بارش کا دوسرا اسپیل انٹری دے گا، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 18.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
Updated 06 Jul, 2022 01:27pm

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کے دوسرے اسپیل کی انٹری بھی متوقع ہے۔

شہر قائد میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

شاہراہ فیصل، گرومندر، آئی آئی چندیگر روڈ، لیاقت آبادم گلشن ،بہادر آباد اور ڈیفینس میں بھی بادل برس پڑے۔

اس کے ساتھ ہی گلشن معمار، سپر ہائے وے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش نے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تاہم موسم خوشگوار ہوتے ہیں شہری بھی موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ دوسرے اسپیل کی انٹری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نےکراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تاہم سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 18.0 ملی میٹر جبکہ سب سے کم پی اے ایف بیس فیصل میں 1.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Pakistan

karachi

Heavy rain