ملک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Updated 06 Jul, 2022 06:02pm
By

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا آغاز ہوچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 206 روپے 94 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 208 روپے ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.