Aaj News

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ دہشت گروں کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Published 05 Jul, 2022 11:18am

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی کے قریب مبینہ دہشت گروں کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی میں پہنچ کر ٹیکٹنگ آفیسر شوکت اور کانسٹیبل حبیب اللہ پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نیتجے میں دونوں ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

firing

KPK

DI Khan