معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے: وزیراعظم

Published 05 Jul, 2022 09:40am
By

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کو معاشی اثرات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، انشاء اللہ ۔

پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کیلئے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.