Aaj News

ملکی خزانہ خالی ہے کیونکہ بنی گالا والے سب کھا گئے: مریم نواز

نوازشریف نے سی پیک بنایا لیکن عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی پنکی اکنامک کاریڈور بنایا
Published 04 Jul, 2022 10:10pm

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ بنی گالا والے سب کھا گئے اس لئے ملکی خزانہ خالی پڑا ہے۔

لاہور کے ولنشیا ٹاؤں جلسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں مجبوراً مصنوعات کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، اس مشکل وقت میں نواز شریف آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا خزانہ خالی ہےکیونکہ بنی گالا والے سب کھا گئے ہیں، میرا بس چلے تو سب کچھ لاکر آپ کے قدموں میں ڈال دوں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے سی پیک بنایا لیکن عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی پنکی اکنامک کاریڈور بنایا جب کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا بہروپیہ ہے۔

Maryam Nawaz

lahore

Election Campaign

PML-N