ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Published 04 Jul, 2022 04:45pm
By

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں 29 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر 204 روپے 56 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 63 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 205 روپے 90 پیسے ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.