متحدہ عرب امارات میں بھی ٹیکسیوں کے کرائے میں اضافہ

Published 04 Jul, 2022 09:37am
By

متحدہ عرب امارات نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسیوں کے کرایوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں نئے قواعد کے مطابق ٹیکسی سمیت دوسری ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ یا کمی تیل کی قیمتوں کے مطابق تبدیل ہوپائیں گے۔

یاد رہے کہ امارات میں تیل کی قیمت میں اضافہ جولائی کے مہینے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے سبب کیا گیا ہے۔

واضح رہےامارات میں ٹیکسی کا فی کلومیٹر کرایہ 3.27 ڈالر فی کلومیٹر مقرر ہے جبکہ یہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مطابق تبدیل ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.