عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا: شازیہ مری

Published 03 Jul, 2022 03:18pm
By

اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کرسوال کریں غدارکون ہے، بھارتیوں اوریہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو کیا ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اداروں پر تنقید کر کے جرائم چھپا رہے ہیں، ادارے نیوٹرل ہوئے توملک بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عمران مزید اقتدارمیں رہتے تو ملک ڈفالٹ ہوجاتا۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نےعالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.