مریم نواز نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں

Published 03 Jul, 2022 02:48pm
By

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کی20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مریم نواز آج لاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز نے پارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر گزشتہ روز پی پی 167 میں جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔

مریم نواز آج ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ پی پی 158 دھرمپورہ پہنچیں گی، جہاں وہ پارٹی کے امیدوار رانا احسن شرافت کے انتخابی دفتر کاافتتاح کریں گی اور پھر کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز 4 جولائی کو پی پی 170 میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گی۔

نائب صدر مسلم لیگ نون لاہور کے بعد دیگر ضمنی الیکشن کے حلقوں میں بھی جلسے کریں گی جبکہ مسلم لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.