Aaj News

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے مہنگا ہونے سے ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے
Published 02 Jul, 2022 06:47pm

پاکستان کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے مہنگا ہونے سے ایک لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں معمولی اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 809 ڈالر ہے۔

Pakistan

Gold prices