ایمانداری کی اعلیٰ مثال، محنت کش نے شہری کی گمشدہ 30 لاکھ کی رقم واپس لوٹا دی

Published 02 Jul, 2022 06:22pm
By

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کے محنت کش نے ایمانداری کی اعلی ترین مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی گمشدہ 3 ملین کی خطیر رقم پولیس کے ذریعے واپس لوٹا دی۔

رقم گرنے کا واقعہ مین روڈ لی مارکیٹ بغدادی لیاری میں پیش آیا جہاں تاجر کا ملازم 30 لاکھ روپے پلاسٹک کے شاپر میں لے جارہا تھا اس دوران شاپر پھٹنے سے رقم گری جس کا ملازم کو پتہ نہ چل سکا۔

پیسے گرنے کے بعد تاجر نے بغدادی تھانے جا کر رقم گمشدگی کے اطلاع پولیس کو دی تاہم معلومات پر معلوم ہوا کہ رقم یوسف نامی محنت کش کو ملی۔

کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے نے پولیس کے ذریعے اصل مالک کو 30 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم واپس مالک کو لوٹادی جس پر تاجر نے ایمانداری کے اعزاز میں یوسف کو 50 ہزار روپے نقد بطور انعام سے بھی دے دیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.