Aaj News

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آرکے کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسزکیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے
Published 02 Jul, 2022 03:13pm

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرشمالی وزیرستان کے غلام خان علاقے میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسزکیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

ISPR

North Waziristan

security forces