ناظم جوکھیو کیس: عدالت نے جمع کروائے گئے چالان پر فیصلہ مؤخر کردیا

Published 02 Jul, 2022 11:49am
By

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے پولیس کی جانب جمع کروائے گئے چالان پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کردی۔

جبکہ چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ7 جولائی کو ہوگا۔

پولیس کی جانب سے کیس میں صرف 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے عدالتی حکم پرکیس میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔

یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر2021 میں تشدد کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.