تحریک انصاف آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرے گی

Updated 02 Jul, 2022 12:26pm
By

پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہر کرے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خطاب ملک کے دیگر شہروں میں بھی نشر کیا جائے گا۔

پریڈ گراؤنڈ جلسہ “چوروں کوریلیف عوام کوتکلیف” کے سلوگن کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔

مرکزی جلسہ گاہ اسلام آباد کا پریڈ گراونڈ بنے گا، جہاں 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا ہے جبکہ 25 فٹ اونچا اسٹیج تیارکیا گیاہے۔

تاہم پریڈ گراونڈ میں میں 50 ہزارکے قریب شرکاء کے بیٹھنے کے انتظامات کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عوام کے داخلے کیلئے ایکسپریس وے سے متصل تین راستے رکھے گئے جبکہ خواتین کیلے پنڈال میں مخصوص جگہ انتظام کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں ایک راستہ وی آئی پیز کیلئے ہے جبکہ پنڈال میں لائٹنگ اورساونڈ سسٹم نصب کردی گئی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.