Aaj News

رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
Updated 30 Jun, 2022 10:21am

رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، جس کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ رحیم یار خان میں سٹی پارک کے قریب پیش آیا جہاں اس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثے کےبعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پٹڑی سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ ہوچکی ہے۔

karachi

rahim yar khan

Awam Express Train

Derail