سندھ میں دو جولائی سے بارشوں کا امکان، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Published 29 Jun, 2022 11:13pm
By

کراچی سمیت سندھ بھر میں دو جولائی بروز ہفتے سے گرج جمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ صحت نے رواں ہفتے صوبے بھر میں بارشوں کے امکانات کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت نے کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسپتالوں میں طبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.