سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

Published 29 Jun, 2022 09:44pm
By

سعودی عرب میں ذی الحج سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ماہر ملکیات عبداللہ بن خزیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اعلان کردیا گیا ہے۔

خلیجی ملک میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 8 جولائی بروز جمعہ کو ادا کیا جائے گی جس کے بعد عید الاضحٰی 9جولائی بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.