اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

Published 29 Jun, 2022 01:27pm
By

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد و گرد و نواح میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.