Aaj News

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی

نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی 20سیریزکا شیڈول جاری کردیا گیا، پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اوربنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Published 29 Jun, 2022 09:47am

لاہور:پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی۔

نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی 20سیریزکا شیڈول جاری کردیا گیا، پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اوربنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

3ملکی سیریز 7 سے 14 اکتوبرتک نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 7اکتوبر کو بنگلا دیش کیخلاف کھیلیں گے جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ اور 13 اکتوبر کو بنگلا دیش سے مقابلہ ہوگا، فائنل 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

سہ فریقی سیریز مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی، جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔

cricket

New Zealand

Pakistan

PCB

lahore

T20 World Cup

Bangladesh

tri series